ایک مثال

بچوں كي تربيت كے سلسلے ميں عام طور سے یہ کیا جاتا ہے کہ ايك مقرر وقت پر جمع كركے بچوں كو دين كے مسائل بتایا جائے۔ بچوں كي تربيت اس قسم كے وقتي وعظ سے نهيں هوتي بلكه تربيت كا اصل ذريعه گھر كا ماحول هے۔ اگر آپ كے گھر ميں اخلاق اور انسانيت كا ماحول هو۔ آپ كے گھر ميں كسي كي غيبت اور شكايت نه كي جاتي هو، اور آپ كے گھر ميں دوسروں كو عزت دينے كا ماحول هو، خواه وه اپنا هو يا غير تو يه ماحول آپ كے گھر كو ايك زنده تربيت گاه بنا دے گا۔ اس كے بعد كسي رسمي وعظ كي ضرورت نه هوگي۔

یہاں ایک واقعہ نقل کیا جاتا ہے، جو بتاتا هے كه بچوں کی تربیت کیا ہوتی ہے۔ مظفر نگر (يوپي) كے ايك قصبه كا واقعه هے۔ وهاں ايك مسلم خاندان كے يهاں ايك هريجن عورت صفائي كے كام كے ليے روزانه آتي تھي۔ گھر كي ايك بچي سے اس هريجن عورت كي دوستي هوگئي۔ يه هريجن عورت جب وهاں صفائي كے كام كے ليے آتي تو وه سب سے پهلے مذكوره بچي سے ملتي۔ اس طرح دونوں ايك دوسرے سے بهت زياده مانوس هوگئے۔

ايك دن ايسا هوا كه گھر كے اندر جنت اور جهنم كا تذكره هوا۔ لڑكي كے باپ نے كها كه جنت میں داخله كے ليے ايمان ضروري هے۔ جو شخص مومن اور موحد هو وهي موت كے بعد جنت ميں جائے گا۔اور جو لوگ مشرك هيں، جو غير الله كي پرستش كرتے هيں وه جنت ميں نهيں جائيں گے۔ بچي كے دماغ ميں يه بات بيٹھ گئي۔ وه سوچنے لگي كه ميں تو مومن اور موحد هوں اس ليے ميں جنت ميں جاؤں گي۔ مگر هريجن عورت تو شرك ميں مبتلا هے، وه كس طرح جنت ميں جائے گي۔

اس كے بعد يه هوا كه اگلے دن جب مذكوره هريجن عورت صفائي كے كام كے ليے آئي تو اس نے ديكھا كه اس كي دوست بچي گھر ميں ايك كنارے كھڑي هوئي بري طرح رو رهي هے۔ عورت اس كو ديكھ كر گھبرا گئي۔ اس نے پوچھا كه تم كو كيا تكليف هے۔ تم كيوں اس طرح رو رهي هو۔ بهت پوچھنے كے بعد بچي نے كها كه ميں مومن هوں اس ليے ميں جنت ميں جاؤں گي، اورتم مشرك هو اس ليے تم جنت ميں نهيں جاؤ گي۔ اس طرح موت كے بعد كي زندگي ميں ميرا اور تمهارا ساتھ چھوٹ جائے گا۔ يه سن كر هريجن عورت نے كها كه تم مت روؤ۔ ميں آج سے اسلام قبول كرتي هوں تاكه هم دونوں ايك ساتھ جنت ميں رهيں۔

يه واقعه بتاتا هے كه اگر گھر کا ماحول جیساہوگا، بچے اسی طرح کی راہ کا انتخاب کریں گے،اور یہی ماحول بچوں کی ذہن سازی میں رہنما کا کردار ادا کرتا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom