بچے آرام سے رہیں
جولائی 1995 میں مراد آباد کا میرا ایک سفر ہوا۔ وہاں ايك صاحب نے بتايا كه جو پيسه والے مسلمان هيں، ان سے اگر پوچھا جائے كه تم اتنا زياده پيسه كس ليے اكٹھا كررهےهو تو ان كا جواب يه هوتا هے: اس ليے كه بچے آرام سے رهيں۔ميں نے كها كه بچوں كے آرام كے ليے جو لوگ دولت اور جائداد اكٹھا كريں وه خود اپني اولاد كے ليے كوئي عقل مندي نهيں كررهے هيں۔ تجربه يه هے كه بے محنت كے ملي هوئي دولت آدمي كے اخلاق كو بگاڑتي هے۔ وه اس كے اندر سطحيت، حتي كه آوارگي پيدا كرديتي هے۔ بچوں كے ساتھ سب سے پهلي خير خواهي يه هے كه ان كواعليٰ تعليم دلائي جائے، اور اس كے بعد دوسري ضرورت يه هے كه ان كو محنت كے راستے پر ڈالا جائے۔