فيملي كلچر كا نقصان

موجوده زمانے ميں خاص طورپر اورمشرقي دنيا ميں عام طورپر لوگوں كے درميان ايك هي كلچر كا رواج هے اور وه فيملي كلچر هے، يعني پيسه كمانا اور گھر والوں كے تقاضے پورا كرنا۔ لوگوں كو صرف يهي ايك ماڈل معلوم هے، اِس كے سوا كسي اور ماڈل كا اُنھيں علم نهيں۔

اِس فيملي كلچر كا سب سے بڑا نقصان يه هے كه وه عملاً تحميق خاندان (befooling of family) كے هم معني بن گيا هے۔اِس كا نتيجه يه هے كه لوگوں كي سوچ كا دائره بهت محدود هوگياهے۔ اُن كا ذهن صرف اپني مادي ضرورتوں كے محدود دائرے ميں كام كرتاهے۔ وه اِس كي ضرورت نهيں سمجھتے كه وه اِس محدود دائرے كے باهر سوچيں۔ ان كے يهاں كتابوں كے مطالعے كا ماحول نهيں هوتا۔ اُن كے يهاں سنجيده تبادلهٔ خيال (serious discussion)كا رواج نهيں هوتا۔ ان كے يهاں يه كلچر نهيں هوتا كه وه رشتےداروں كے علاوه لوگوں سے مليں اور اُن سے سيكھنے اور استفاده كرنے كي كوشش كريں۔ وه اپنے گھر سے باهر نكلتے هيں تو جاب كے ليے يا تفريح كے ليے يا شاپنگ كے ليے۔ اِس قسم كي چيزوں كے علاوه، ان كے يهاں ذهني ارتقا كا كوئي تصور نهيں۔

اِس فيملي كلچر كا نقصان يه هے كه لوگ بظاهر مادي اعتبار سے آسوده زندگي گزار رهے هيں، ليكن عملاً وه فكري پس ماندگي (intellectual backwardness) كا شكار هيں۔ اُن سے كسي سنجيده موضوع پر بات كيجيے تو فوراً معلوم هوجائے گا كه ان كے اندر كوئي علمي سوچ نهيں، اُن كو حقائقِ عالم كي معرفت نهيں، زندگي كے زياده بڑے مسائل كے بارے ميں ان كي كوئي رائے نهيں۔ بظاهر وه انسان نظر آئيںگے، ليكن عملاً وه صرف ايك خوش پوش حيوان (well-dressed animal)كي مانند هوں گے— خانداني زندگي كي تشكيل اِس طرح هوني چاهيے كه وه لوگوں كے ليے اُن كے ذهني ارتقا (intellectual development) ميں مددگار هو، نه كه لوگوں كے ذهني ارتقا كے ليے وه ايك مستقل ركاوٹ بن جائے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom