اخلاقي زهر
6 جنوري 1990ء كو دهلي (شكُرپور) ميں ايك دردناك واقعه هوا۔ كچھ چھوٹے بچے ايك ميدان ميں كھيل رهے تھے۔ وهاں ايك طرف كوڑے كا ڈھير تھا۔ وه كھيلتے هوئے اس كوڑے تك پهنچ گئے۔ يهاں انھيں ايك پڑي هوئي چيز ملي۔ يه كوئي زهريلي چيز تھي۔ مگر انھوں نے بے خبري ميں اس كو اٹھا كر كھا ليا۔ اس كے نتيجه ميں دو بچے فوراً هي مر گئے، اور آٹھ بچوں كو تشويشناك حالت ميں جے پركاش نرائن اسپتال ميں داخل كرنا پڑا۔ يه بچے دو سال سے پانچ سال تك كے تھے۔
ٹائمس آف انڈيا (7 جنوري 1990ء) نے صفحه اول پر اس كي خبر ديتے هوئے لكھا هے كه ان بچوں ميں سے ايك نے وهاں ايك چھوٹا پيكٹ پايا۔ اس ميں تقريباً ڈيڑھ سو گرام كوئي سفيد رنگ كا سفوف تھا۔ انھوں نےغلطي سے اس كو شكر سمجھا اور آپس ميں تقسيم كركے كھانے لگے۔ كھانے كے چند منٹ بعد ان كے هونٹ نيلے پڑ گئے:
"One of them found a small packet containing about 150 gm of white, powdery substance. They mistook it for sugar and distributed it among themselves. Within minutes of consuming it, their lips turned blue."
مادي خوراك كے اعتبار سے يه چند بچوں كا واقعه هے۔ ليكن اخلاقي خوراك كے اعتبار سے ديكھئے تو آج يهي تمام انسانوں كا واقعه هے۔ آج كي دنيا ميں تمام انسان ايسي اخلاقي غذائيں كھارهے هيں جو ان كي انسانيت كے ليے زهر هيں، جو ان كو ابدي هلاكت سے دوچار كرنے والي هيں۔
جھوٹ، بدكاري، رشوت، غرور، حسد، الزام تراشي، ظلم، غصب، بد ديانتي، وعده خلافي، بدخواهي،بے اصولي، بدمعاملگي، انانيت، بے اعترافي، غلطي نه ماننا، احسان فراموشي، خود غرضي، انتقام، اشتعال انگيزي، اپنے ليے ايك چيز پسند كرنا اور دوسرے كے ليے كچھ اور پسند كرنا، يه تمام چيزيں اخلاقي معنوں ميں زهريلي غذائيں هيں۔ آج تمام لوگ ان چيزوں كو ميٹھي شكر سمجھ كر كھارهے هيں۔ مگر وه وقت زياده دور نهيں جب ان کا زهريلا پن ظاهرهوگا۔ اور پھر انسان اپنے آپ كو اس حال ميں پائے گا كه وهاں نه كوئي اس كي فرياد سننے والا هوگا اور نه كوئي اس كا علاج كرنے والا۔