پهلا اسكول
علم كي اهميت اسلام ميں اتني زياده هے كه هر دوسري مصلحت پر اس كو فوقيت حاصل هے۔ موجوده زمانه ميں مسلمان تعليم كے ميدان ميں دوسري قوموں سے پيچھے هوگئے۔ اور اس كي سب سے بڑي وجه يه تھي كه موجوده زمانه ميں جو تعليمي ادارے قائم هوئے، ان كے اساتذه زياده ترغير مسلم تھے۔ مسلمانوں كے رهنماؤں نے كها كه يه غير مسلم استاد همارے بچوں كو خراب كرديں گے، اس ليے ان اداروںميں مسلمانوں كو داخل كرنا درست نهيں۔ اس كے نتيجه ميں مسلمان تعليم ميں بهت پيچھے هوگئے۔
يه مصلحت درست نه تھي۔ اس كا ثبوت يه هے كه اسلام كي تاريخ ميں جو سب سے پهلا اسكول كھولا گيا، اس كے تمام استاد غير مسلم تھے۔ يه اسكول مدينه ميں مشرك قيديوں كے ذريعه كھولا گيا۔ بعض لوگ صفّه كو پهلا اسلامي مدرسه كهتےهيں۔ مگر صفّه تربيت گاه تھا نه كه تعليم گاه۔ اسلام كي پهلي تعليم گاه يقيناً وه هےجو غزوهٔ بدر كے قيديوں كے ذريعه مدينه ميں قائم كي گئي اور اس كےٹيچر سب كے سب مشرك اور غير مسلم تھے۔
حتي كه اس تعليمي نظام كي بنا پر مدينه ميں مسائل بھي پيداهوئے۔ مثلاً مسند احمد بن حنبل كي ايك روايت ميں بتايا گيا هے كه رسول الله صلي الله عليه وسلم نے بدر كے قيديوں كا فديه يه مقرر كيا كه وه انصار كے لڑكوں كو لكھنا پڑھنا سكھا ديں۔ اس كے بعد ايك روز ايك لڑكا روتا هوا اپني ماں كے پاس آيا۔ ماںنے پوچھا تمھارا حال كيا هے۔ اس نے كها كه ميرے معلّم نے مجھ كو مارا هے:فجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِدَاءَهُمْ أَنْ يُعَلِّمُوا أَوْلَادَ الْأَنْصَارِ الْكِتَابَةَ۔ قَالَ:فَجَاءَ غُلَامٌ يَوْمًا يَبْكِي إِلَى أَبِيهِ، فَقَالَ:مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ:ضَرَبَنِي مُعَلِّمِي(مسند احمد، حدیث نمبر 2216)۔
يه قيدي سب كے سب اسلام كے دشمن تھے۔ ان كو چھوڑنے ميں يه انديشه تھا كه وه دوباره اسلام كے خلاف مسئله بنيں گے۔ اس كے باوجود انھيں تعليم كي قيمت پر چھوڑ دياگيا۔ اس سے معلوم هوا كه تعليم كي اهميت اسلام ميں اتني زياده هے كه هر انديشے كو نظر انداز كركے اسے حاصل كرنا چاهيے۔