وقفهٔ تعمير
كائنات خدا كي خاموش كتاب هے۔وه ربّاني حقيقتوں كو تمثيل كے روپ ميں بيان كرتي هے۔ آدمي اگر كائنات كي خاموش زبان كو سن سكے تو وه اس كے ليےمعرفت كا عظيم ترين كتب خانه بن جائے۔
درخت كو ديكھئے۔ درخت زمين سے نكلتا هے تو وه كمزور پودے كي مانند هوتا هے۔ اس كے تنه ميں ابھي طوفان كا مقابله كرنے كي طاقت نهيں هوتي۔ اس وقت درخت كيا كرتاهے ۔ وه سراپا نرمي بن جاتاهے۔ هواؤں كے جھونكے آتے هيں تو وه ان كے مقابله ميں اكڑتا نهيں۔ بلكه هوا كا جھونكا اس كو جس طرف لے جانا چاهتا هے، وه اسي طرح چلا جاتا هے۔ وه، حالي كي زبان ميں، ’’چلو تم ادھر كو هوا هو جدھر كي‘‘ كي تصوير بن جاتاهے۔مگر اسي پودے كو 25 سال بعد ديكھئے تو وه بالكل دوسري تصوير پيش كررهاهوگا۔ اب وه اپنے موٹے تنه پر مضبوطي كے ساتھ قائم هوتاهے۔ اب جھكنے كا لفظ اس كي ڈكشنري سے خارج هوچكا هوتا هے۔ وه هواؤں كے جھونكے سے غير متاثر ره كر سيدھا اپني جڑوں پر كھڑا رهتا هے۔ اب وه زمين پر ’’درخت‘‘ بن كر رهتا هے، جب كه اس سے پهلے وه ’’پودا‘‘ بن كر ره رها تھا۔
درخت اس طرح تمثيل كي زبان ميں بتا رها هے كه هر آدمي پر ابتداءً وه وقت آتا هے جب كه اس كو ايك وقفهٔ تعمير دركار هوتا هے۔ جب ضرورت هوتي هے كه وه اپني جڑيں زمين ميں داخل كرے۔ وه اپنے تنه كو مضبوط كرے۔ وه اپنے آپ كو ايك طاقت ور وجود كي حيثيت سے نشو ونما دے۔ اس وقفه كے دوران اس كو اس طرح نهيں رهنا چاهئے جس طرح كوئي شخص مضبوط اور مستحكم هونے كے بعد رهتاهے۔اس ابتدائي مرحله ميں اس كو نرمي اور موافقت (adjustment) كا مجسمه بن جانا چاهيے۔ اگر اس نے ايسا نهيں كيا تو اس كو تعمير كا وقفه نهيں ملے گا، اور جو كوئي وقفهٔ تعمير سے محروم هوجائے، وه كبھي مرحلهٔ تعمير تك بھي نهيں پهنچے گا۔ ايسا شخص هميشه كمزور درخت بنا رهے گا۔