زياده بڑي گود
هندستاني روايات ميں ايك كهاني اس طرح هے كه ايك راجه كے يهاں دو رانياں تھي۔ دونوں راني كے يهاں ايك ايك بچه تھا۔ دونوں كے درميان رقابت رهتي تھي۔ ايك دن ايك راني كا بچه راجه كي گود ميں آكر بيٹھ گيا۔ دوسري راني نے اس منظر كو ديكھا تو اسے غصه آگيا۔ وه اپنے بيٹے كو لے كر آئي اور دوسري راني كے بيٹے كو هٹا كر اپنے بيٹے كو راجه كي گود ميں بٹھا ديا۔بچه روتا هوا اپني ماں كے پاس گيا اور پورا قصه بتايا۔ ماں نے كها كه اے ميرے بيٹے تم پرم پتا كي گود ميں بيٹھ جاؤ۔ اس كے بعد تمهيں ان باتوں كي شكايت نه هوگي۔
يه ايك تمثيلي كهاني هے۔ تاهم اس ميں بهت بڑا سبق هے۔ انسان عام طورپر مختلف قسم كي شكايتيں ليے رهتاهے۔ اس كو اپنے گھر والوں كي طرف سے اور سماج كے لوگوں كي طرف سے مختلف قسم كے ناپسنديده تجربات پيش آتے رهتے هيں جو شكايت بن كر اس كے سينه ميں بس جاتے هيں۔ مگر يه سب بهت چھوٹي باتيں هيں۔ زياده بڑي بات يه هے كه آدمي خدا كي يادوں ميں جينے والا بنے۔ وه اپنا سارا بھروسه خدا پر قائم كرے۔ وه خدا كي دي هوئي چيزوں كي عظمت ميں اس طرح گم هو كه اس كو ياد هي نه رهے كه كسي اور نے اس كو كيا ديا اور كيا نهيں ديا۔
انسانوں سے شكايت دراصل خدا سے غفلت كا نتيجه هے۔ خدا كي طرف سے انسان كو جو بے شمار نعمتيں ملي هوئي هيں وه ايك اتھاه سمندر كي مانند هيں اور انسانوں كي طرف سے جو كچھ پيش آتا هے وه اس كے مقابله ميں ايك قطره سے بھي كم هے۔ عطياتِ الٰہی كے اس سمندر ميں اگر كوئي شخص اپني طرف سے ايك قطره اور ڈال دے تو سمندر ميں كوئي اضافه نهيں هوگا۔ اسي طرح اگر كوئي شخص اس سمندر سے ايك قطره نكال لے تب بھي اس ميں كوئي كمي واقع هونے والي نهيں ۔
هر آدمي ’’پرم پتا‘‘ كي گود ميں بيٹھا هوا هے۔ اس واقعه كا شعوري ادراك اگر پوري طرح حاصل هو جائے تو آدمي بڑي سے بڑي شكايت كو اس طرح نظر انداز كردے گا جيسے كه اس كي كوئي حقيقت هي نهيں۔