خلاصہ کلام

اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو صراط مستقیم دکھائی۔ آپ اس پر معیارِ کمال کی حد تک قائم تھے۔ آپ ایمان باللہ کے اعلیٰ ترین مرتبہ پر تھے اور اپنے اصحاب کے اندر بھی آپ نے ایمان کی حرارت پوری طرح بھر دی تھی۔ آپ ہمیشہ فطرت کے نقشے پر عمل کرتے تھے۔ اور فطرت کی مساعدت سے ہمیشہ کامیابی کی منزل پر پہنچے تھے۔

آپ نے زندگی کو اس نظر سے دیکھا کہ اس کے عُسر کو یُسر میں تبدیل کریں اور اپنے اصحاب میں بھی آپ نے یہی نظر پیدا فرمائی۔ آپ نے انسانوں کے ساتھ اس برتر اخلاق کا ثبوت دیا جو ان کی فطرتِ ربّانی کو جگائے، حتیٰ کہ دشمن بھی آپ کے دوست بن جائیں۔ آپ نے ہمیشہ برائی کے جواب میں بھلائی کا سلوک کیا، نفرت کرنے والوں کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ فرمایا۔ آپ نے دوسروں کی تخریب سے زیادہ اس پر توجہ دی کہ اپنے آپ کو مستحکم کریں اور اس طرح اپنے آپ کو دوسروں کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیں۔ یہ صفتیں وہ ہیں جو تمام فوجوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔ وہ فتح و کامیابی کو آخری حد تک یقینی بنا دینے والی ہیں۔

مختصر طورپر،یہ تھا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی اعلیٰ کامیابی (supreme success) کا راز،یہی تھی وہ خدائی صراط مستقیم جس کی کامل پیروی نے آپ کو ساری انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ کامیاب (supremely successful) انسان بنا دیا۔ یہ نمونہ ساری انسانی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ہے۔ جو لوگ بھی پیغمبر خدا کو اپنا سچا رہنما بنائیں اور اس کے نمونہ کی پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی کی تعمیر کریں وہ دوبارہ اسی اعلیٰ کامیابی تک پہنچیں گے جہاں رسولؐ اور اصحاب رسول اس ربانی طریقہ کی پیروی کرتے ہوئے پہنچے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion