دعوت کی اہمیت
اسلام کی ابتدائی ہزار سالہ تاریخ غلبہ اور فتوحات کی تاریخ تھی۔ مگر اس کے بعد کی موجودہ تاریخ حیرت انگیز طور پر شکستوں اور ہزیمتوں کی تاریخ بن گئی ہے۔ موجودہ زمانے میں شہرت اور مقبولیت کے اعتبار سے مسلمانوں نے بہت بڑی بڑی شخصیتیں پیدا کیں، مذہبی بھی اور سیکولر بھی، بے ریش بھی اور باریش بھی، ان لوگوں نے بہت سی عظیم تحریکیں اٹھائیں اور بے شمار قربانیاں دیں، مگر نتیجہ مکمل طور پر صفر ہے، مسلمانوں کی مغلوبیت میں ایک فیصد بھی کمی نہیں ہوئی۔ بلکہ اس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یہ ایسا واضح واقعہ ہے جو ہر شخص کو معلوم ہے، خواہ وہ تعلیم یافتہ ہو یا غیر تعلیم یافتہ۔ تاہم معاملے کی وضاحت کے لیے یہاں ہم چند مثالیں نقل کریں گے۔
