خدائے واحد کی تلاش

اہل ِ اسلام کے سوا دنیا میں جو قومیں آباد ہیں ان کی بیشتر تعداد کسی نہ کسی اعتبار سے شرک میں مبتلا رہی ہے۔ مجوس دو خدا کو مانتے ہیں۔ مسیحیت میں تین خدا کا عقیدہ ہے۔ ہندو دھرم میں خداؤں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ان کا شمار نہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہندو دیوتاؤں کی تعداد 33 کروڑ (33,000,000) ہے۔ (Encyclopedia Britannica, 14/787)

یہ مشرکانہ عقیدہ جو بیشتر لوگوں کو اپنے ماضی سے ملا تھا، اس نے موجودہ زمانے میں انہیں سخت قسم کی تضاد فکری میں مبتلا کر دیا ہے۔ کیوں کہ جدید علم (science) نے انہیں جس دنیا کا تعارف کرایا ہے وہ اس سے مطابقت نہیں رکھتا کہ اس کائنات کے کئی خدا ہوں۔ کائنات میں کامل ہم آہنگی (harmony) پائی جاتی ہے۔ وہ ا یک عظیم مشین کی طرح مکمل اتحاد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ایسی ایک دنیا کے ساتھ ا یک خدا کا عقیدہ مطابقت رکھتا ہے ، نہ کہ کئی خدا کا۔ اس صورت حال نے لوگوں کے لیے اپنے روایتی مذہب کی صداقت کو سخت مشتبہ بنا دیا ہے۔

اس سلسلے میں آخری ضرب (below) وہ تازہ سائنسی دریافت ہے جس کو برتر ڈور (superstring theory)کہا جاتا ہے۔ سائنس داں روایتی طور پر یہ سمجھتے تھے کہ کائنات میں چار فطری طاقتیں (forces) کام کر رہی ہیں:

‘‘Gravity, Electromagnetic force, Week nuclear force, Strong nuclear force.’’  (Beyond Einstein, A Bantam Book, March, 1987)

تاہم کائنات کے وحدانی نظام کے ساتھ چار طاقتوں کا تصور مناسبت نہیں رکھتا تھا۔ چنانچہ آئن اسٹین سے لے کر اب تک مسلسل یہ کوشش جاری تھی کہ اس تعداد کو ختم کیا جائے۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ امریکہ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم برسوں کی محنت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ صرف ایک طاقت ہے جو پوری کائنات کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس طاقت کا نام انہوں نے برترڈور (superstring) رکھا ہے۔ ملاحظہ ہو امریکی جریدہ اسپان (جون 1989) میں شایع شدہ مقالہ (The Theory of Everything)، نیز حسب ذیل امریکی کتابیں:

1.   Beyond Einstein, The Cosmic Quest for the Theory of the Universe, Dr. Michio Kaku and Jennifer Trainer, 1987.

2. Nuclear Power Both Sides, by Jennifer Trainer, and Michio kaku, New York, 1982.

اس علمی دریافت نے انسان کو آج عین عقیدۂ توحید کے کنارے لا کرکھڑاکردیا ہے۔ اب وہ آخری وقت آ گیا ہے جب کہ انسان کے سامنے ایک خدا کا نظریہ پیش کیا جائے اور وہ اس کو عین اپنے دل کی آواز سمجھ کر اُسے قبول کر لے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion