خدا پرستانہ زندگی

اسلام کا مقصد یہ ہے کہ آدمی کو ایسا بنایا جائے کہ وہ دنیا میں  خدا پرستانہ زندگی گزارنے لگے۔ وہ غیر خدا پر ستانہ زندگی کو مکمل طور پر چھوڑ دے۔ غیر خدا پرستانہ زندگی یہ ہے کہ آدمی کی دل چسپیاں  خدا کے سوا دوسری چیزوں  میں  لگی ہوئی ہوں۔ اس کی توجہ کا مرکز مخلوقات ہوں  نہ کہ خالق۔ وہ دوستی کر ے تو خدا کے لیے کرے اور دشمنی کرے تو خدا کے لیے کرے۔ اس کی سوچ اور جذبات کا مرکز پوری طرح خدا کی ذا ت بن جائے۔ جب آدمی کسی منزل پر پہنچنے کے لیے ایک راستہ کو اختیار کرتا ہے تو وہ اس کو ضروری سمجھتا ہے کہ وہ دائیں  بائیں  مڑے بغیر اپنے راستہ پر چلتا رہے۔ کیوں  کہ اس کے بغیر وہ منزل تک نہیں  پہنچ سکتا۔ یہی معاملہ انسان اور خدا کا بھی ہے۔

موجودہ دنیا میں  کوئی انسان جب اپنی زندگی شروع کرتا ہے تو ایک راستہ وہ ہوتا ہے جو خدا کی طرف جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ دوسرے بہت سے راستے ہوتے ہیں  جو اِدھر اُدھر مڑکر کسی اور منزل کی طرف جا رہے ہوتے ہیں۔ سچے طالبِ خدا کا طریقہ یہ ہے کہ وہ اہتمام کے ساتھ خداوالے راستے پر چلتا رہے۔ وہ ہر گز دائیں  اور بائیں  جانے والے راستوں  کی طرف نہ مڑے۔ جو آدمی خدا کی طرف جانے والے سیدے راستے پر قائم رہے وہ بلا شبہہ خدا تک پہنچے گا۔ اس کے بر عکس جو آدمی اِدھر اُدھر مڑ جائے وہ درمیان میں  بھٹک کر رہ جائے گا۔ وہ کبھی خدا تک پہنچنے والا نہیں۔

اِدھر اُدھر کے راستوں  پر بھٹکنے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اپنی خواہش کا تابع بن جائے۔ وہ ظاہری مفاد کو اہمیت دینے لگے۔ وہ غصہ اور نفرت اور حسد اور انانیت جیسے جذبات کا شکار ہو جائے۔ وہ بے سوچے سمجھے ہر اس سمت میں  دوڑ پڑے جو اسے اپنے سامنے کھلی ہوئی دکھائی دیتی ہوں۔

اس کے بر عکس خدا والا راستہ یہ ہے کہ آدمی خدا کے احکام پر غور کرے۔ وہ سنجیدہ فیصلہ کے تحت اپنا رخ متعین کرے۔ وہ آخرت کی جواب دہی کی بنیاد پر اپنی زندگی کے معاملات طے کرے نہ کہ محض وقتی فائدہ یا وقتی محرکات کی بنیاد پر۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom