حقو ق العباد

مومن پر ایک ذمہ داری وہ ہے جو خدا کی طرف سے اس پر عائد ہوتی ہے۔ اس کو حق اللہ کہا جاتا ہے۔ یعنی اللہ کو اس کی تمام صفاتِ کمال کے ساتھ ماننا، اس کی عبادت کرنا۔ اس کے آگے اپنے آپ کو جوابدہ سمجھنا۔ اپنے آپ کو اس پر راضی کرنا کہ جب بھی خدا کا کوئی مطالبہ سامنے آئے گا تو وہ اس کو فوراً مان لے گا اور دل کی آمادگی کے ساتھ اس کی تعمیل کرے گا۔

مومن کی دوسری ذمہ داری وہ ہے جس کو حقو ق العباد کہا جاتا ہے، یعنی بندوں  کے حقوق۔ یہ وہ ذمہ داری ہے جو اس کے اوپر دوسرے انسانوں  کی نسبت سے عائد ہوتی ہے۔ ہر مرد یا عورت جو اس کا رشتہ دار ہو یا جو اس کا پڑوسی ہو یا جو اس کا ہم وطن ہو یا اس کا معاملاتی شریک ہو۔ ہر ایک کا اس کے اوپر کچھ حق ہے۔ اِن حقوق کو ادا کرنا مومن کی لازمی ذمہ داری ہے۔ ان حقوق کی ادائیگی کے بغیر وہ خدا کی نصرتوں  کا مستحق نہیں  بن سکتا۔

حقوق العباد سے کیا مراد ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ جب بھی اور جہاں  بھی ایک مومن کا سابقہ دوسرے انسانوں  کے ساتھ پیش آئے تو وہ اس کے ساتھ وہی سلوک کرے جو اسلامی تقاضے کے مطابق ہو، وہ اس کے ساتھ کوئی ایسا سلوک نہ کرے جو اسلام کے معیار پر پورا نہ اترتا ہو۔

مثلاً دوسرے کا احترام کرنا اور اس کو کبھی بے عزت نہ کرنا۔ دوسرے کو نفع پہنچانا۔ اور اگر نفع پہنچانا ممکن نہ ہو تو کم از کم اپنے نقصان سے اس کو بچانا۔ دوسروں  سے کیے ہوئے عہدو پیمان کو پورا کرنا اور کبھی اس کی خلاف ورزی نہ کرنا۔ دوسرے کے مال وجائداد پر ناجائز قبضہ کی کوشش نہ کرنا۔ دوسرے کے ساتھ ہر حال میں  انصاف کرنا اور کبھی بے انصافی کا معاملہ نہ کرنا۔ ہر ایک کے ساتھ حسنِ ظن کا معاملہ کرنا اور کسی کے خلاف بلا دلیل بدگمانی میں  مبتلا نہ ہونا۔ ہر اک کو اس کے مفاد کے مطابق خیر خواہی کا مشورہ دینا اور کبھی کسی کو برا مشورہ نہ دینا، وغیرہ وغیرہ۔

ہر آدمی دوسرے کے بارہ میں  اپنی انسانی ذمہ داریوں  کو ادا کرے۔ اسی کا نام حقو ق العباد ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom