خدا

خدا ایک ہے۔ خدا ایک ازلی وابدی حقیقت ہے۔ وہ سب کچھ ہے۔ ہر چیز خدا سے ہے خدا کسی چیز سے نہیں۔ خدا ہر چیز کا خالق بھی ہے اور وہی تمام عالم کا انتظام کرنے والا ہے۔

“خدا، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ ہے، سب کا تھامنے والا۔ اس کو نہ اونگھ آتی اور نہ نیند آتی۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں  میں  ہے اور جو کچھ زمین میں  ہے۔ کون ہے جو اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرے۔ وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے پیچھے ہے۔ اور وہ اس کے علم میں  سے کسی چیز کا احاطہ نہیں  کر سکتے مگر جو وہ چاہے۔ اسی کی حکومت آسمانوں  اور زمین پر چھائی ہوئی ہے۔ وہ تھکتا نہیں  ان کے تھامنے سے۔ اور وہی ہے بلند مرتبہ والا”(2:255)۔

قرآن میں  ارشاد ہوا ہے کہ:

“کہو کہ وہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد، اور کوئی اس کے برابر نہیں ” (112:1-4)۔

قرآن کی یہ سورہ (الا خلاص) توحید الٰہی کی سورہ ہے وہ نہ صرف یہ بتاتی ہے کہ خدا ایک ہے بلکہ اس میں  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا کے ایک ہونے کا مطلب کیا ہے۔ اس سورہ میں  خدا کے تصور کو ان تمام آمیزشوں  سے الگ کر کے پیش کیا گیا ہے جس میں  ہر زمانہ کا انسان مبتلا رہا ہے، خدا کئی نہیں، خدا صرف ایک ہے سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں، وہ بذات خود ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ اس سے بلند ہے کہ انسانوں  کی طرح وہ کسی کی اولاد ہو یا اس کی کوئی اولاد ہو۔ وہ ایسی یکتا ذات ہے جس کا کسی بھی اعتبار سے کوئی مثل اور برابر نہیں۔ ہر قسم کی یکتائی صرف ایک ہستی کے لیے ہے او ر وہ ہستی صرف خداوند ذو الجلال کی ہے۔ ایک خدا کا تصور اسلام کا مرکزی تصور ہے۔ یہی عقیدہ اسلام کا اصل سرا ہے اور یہی اسلام کی تمام تعلیمات کا واحد سر چشمہ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom