دعائیں  

اسلام میں  جو باتیں  سکھائی گئی ہیں  ان میں  سے ایک دعا ہے۔ حدیث کی کتابوں  میں  کثرت سے دعائیں  نقل کی گئی ہیں۔ یہ دعائیں  بتاتی ہیں  کہ مختلف مواقع پر ایک مومن کی زبان سے کس طرح کے دعائیہ کلمات اور احساسات ظاہر ہونے چاہئیں۔

مثلاً ایک آدمی کی ملاقات دوسرے آدمی سے ہو تو چاہیے کہ وہ دونوں  ایک دوسرے کو السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہیں۔ یعنی یہ کہ تمہارے اوپر اللہ کی سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو۔ اسی طرح مومن کو چاہیے کہ جب وہ کھانا کھائے تو وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ کر اپنا کھانا کھائے اور جب وہ کھانے کو ختم کرے تو الحمد اللہ اور اسی طرح کے دوسرے کلمات اپنی زبان سے ادا کرے۔ گویا کہ ایک مومن اپنے کھانے پینے کا آغاز اللہ کا نام لے کر کرتا ہے اور جب وہ اپنا کھانا پینا ختم کرتا ہے تو دوبارہ وہ اللہ کا شکر ادا کر کے اس کی نعمتوں  کا اعتراف کرتا ہے۔

ایک مومن کے دل میں  جب کوئی بُرا خیال آتا ہے تو وہ اس کے مقابلہ میں  اللہ کی پناہ مانگتا ہے اور یہ کلمہ اپنی زبان سے ادا کرتا ہے:اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ۔ وہ جب کسی مسئلہ سے دو چار ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ: اللّٰهُمَّ عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا۔یعنی،اے اللہ ہم نے تیرے اوپر بھروسہ کیا۔ اسی طرح جب اس کو مال کا کوئی حصہ ملتا ہے تو وہ کہتا ہے:اللّٰهُمَّ بَارِك لَنَا فِي أَمْوَالِنَا۔یعنی، اے اللہ ہمارے مالوں  میں  ہمیں  برکت عطا فرما۔ ایک مومن جب سفر کرتا ہے تو اس کی زبان پر یہ کلمات ہوتے ہیں: اللّٰهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَأَنْتَ الخَلِيفَةُ فِي الأَهْلِ۔یعنی، اے اللہ تو اس سفر میں  میرا ساتھی ہے اور تو ہی میرے بعد میرے گھر والوں  کا نگہبان ہے۔

جب اس کو کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو وہ کہتا ہے:إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ یعنی، ہم اللہ کے لیے ہیں  اور ہمیں  لوٹ کر اللہ ہی کی طرف جانا ہے۔ اسی طرح زندگی کے ہر موڑ اور ہر مرحلہ کے لیے اسلام میں  دعائیں  بتائی گئی ہیں۔ یہ دعائیں  ہر موقع پر مومن کے ایمان کو تازہ کرتی ہیں۔ وہ موجودہ دنیامیں  اس کے ہر تجربہ کو ربانی تجربہ بناتی رہتی ہیں۔ مومن اسی طرح ذکر اور دعا کے سایہ میں  زندگی گزارتا ہے یہاں  تک کہ وہ مر کر اپنے رب سے جا ملتا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom