زمین کی عمر

زمین پر انسان کے ظہور کی قطعی تاریخ سائنس دانوں کو معلوم نہیں۔ تاہم انھوں نے ایسے انسانی ڈھانچے دریافت کیے ہیں، جن کے متعلق ان کا یقین ہے کہ وہ دس ہزار سال قبل مسیح سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس بنا پر اس معاملہ میں بائبل کے بیان کو سائنس داں تسلیم نہیں کرتی۔ بائبل کی کتاب پیدائش میں انسانی نسلوں کی جو تاریخیں دی گئی ہیں اس کے مطابق زمین پر آدم کا ظہور حضرت مسیح سے 37 سو سال پہلے ہوا۔ حتی کہ 1975 کے عبرانی کلینڈر میں حساب لگا کر بتایا گیا تھا کہ انسان ابتدامیں زمین پر 3657 سال پہلے ظہور میں آیا۔ جدید سائنس کے نزدیک یہ حساب مضحکہ خیز حد تک غلط ہے۔

عیسائی حضرات نے اس طرح زمین کی پوری تاریخ کو ، بائبل کے مطابق ، صرف کچھ ہزار سالوں میں سمیٹ دیا تھا۔ اس حساب کے سائنسی طور پر غلط ہونے کا اظہار اٹھارویں صدی میں جیمز ہٹن (James Hutton)  کی تحقیقات سے ہوا جو طبقات الارض کا ماہر تھا۔ اس نے اپنی ساری عمر چٹانوں اور زمین کی بناوٹ کا مطالعہ کیا۔ اس نے ثابت کیا کہ زمین اپنی موجودہ شکل میں کروروں سال کے اندر تیار ہوئی ہے۔

اس کے بعد انیسویں صدی میں چارلس لائل (Charles Lyell)  کے مشاہدات نے ہٹن کے نظریہ کی مزید تصدیق کی۔ چارلس لائل کی مشہور و معروف کتاب طبقات الا رض کے اصول (Principles of Geology) جس کی پہلی جلد 1830میں شائع ہوئی، وہ بڑی حد تک اس کا سبب بنی کہ بائبل کا حسابی پیمانہ سنجیدہ بحث کے قابل نہ رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ لائل کی کتابوں کا نتیجہ تھا کہ وسیع تر دنیااس پر مطمئن ہو گئی کہ بائبل کا بیان غلط ہو سکتا ہے۔ جب کہ اس سے پہلے یہ ناقابل قیاس تھا کہ بائبل کے بیان کو غلط سمجھا جائے :

Indeed, Lyell's books were largely responsible for convincing the world at large that the Bible could be wrong, at any rate in  some respects, a hitherto unthinkable thought . (p. 29)

اس قسم کے نظریات یورپ کی علمی ترقی میں رکاوٹ بن گئے۔ جس شخص نے بھی اس سے مختلف نظریہ پیش کیا ، اس کو غیر مقدس بتا کر اس کو مستوجب سزا قرار دے دیا گیا۔ مگر اسلام میں اس قسم کے غیر واقعی نظریات موجود نہ تھے ، یہی وجہ ہے کہ اسپین میں جب اسلام کے زیر اثر سائنسی تحقیق کا کام شروع ہوا تو وہاں انھیں مذہب کی طرف سے کوئی مخالفت پیش نہ آئی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom