سریۂ عیینہ

محرم الحرام9ھ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بشر بن سفیان عدوی کو محرم9ھ میں صدقات وصول کرنے کے لیے روانہ کیا۔ اکثر لوگ اس پر راضی ہوگئے۔ لیکن بنو تمیم اس پر راضی نہ ہوئے اور لڑائی پر آمادہ ہوگئے۔ بشر یہ دیکھ کر واپس آگئے اور سارا ماجرا کہہ سنایا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عیینہ حصن فزاری کو بنو تمیم کی طرف روانہ کیا۔ ان کے ساتھ پچاس سوار تھے۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے بنو تمیم پر چھاپا مارا اور کئی مرد اور عورت اور بچے گرفتار کرکے مدینہ لے آئے۔ بنو تمیم نے مجبور ہو کر دس افراد پر مشتمل ایک وفد آپ کی خدمت میں روانہ کیا۔ یہ وفد مدینہ پہنچا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ ہمارے آدمیوں سے مفاخرت اور شاعری میں مقابلہ کریں۔ آپ نے فرمایا کہ نہ تو میں شاعر ہوں اور نہ ہی مجھے مفاخرت کا حکم دیا گیا ہے۔ پھر دونوں طرف سے خطبے اور شاعری میں مقابلہ ہوا۔ آخر میں اقرع بن حابس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم، آپ کا خطیب ہمارے خطیب سے اور آپ کا شاعر ہمارے شاعر سے بڑھ کر ہے۔ اس کے بعد ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا۔ آپ نے انہیں انعامات دیےاور ان کے قیدیوں کو واپس کر دیا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion