سریۂ حمیٰ
جمادی الاخریٰ6ھ
جحیہ کلبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب لے کر قیصر روم کے پاس گئے تھے۔ قیصر روم نے ان کو کئی تحفے دے کر واپس کیا۔ واپسی میں جمیٰ کے قریب پہنچے تو ہنیہ جذامی نے قبیلہ جذام کے لوگوں کو لے کر ان کے اوپر ڈاکہ مارا اور سامان چھین لیا۔ رفاعہ بن زید جذامی کو جب معلوم ہوتا تو انہوں نے ہُنیہ سے وہ تمام سامان چھین کر دحیہ کلبی کو واپس کیا۔ جب دحیہ کلبی مدینہ پہنچے اور آپ کو اس کی خبر دی تو آپ نے پانچ سو صحابہ کو زید بن حارثہ کی سرکردگی میں روانہ کیا۔ اس مہم میں مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی۔ چونکہ قبیلہ جذام کے ساتھ ہی رفاعہ بن زید کے لوگ بھی رہتے تھے جو مسلمان تھے تاہم غلطی سے ان کے بچے اور عورتیں بھی گرفتار ہوگئیں۔ چنانچہ رفاعہ آپ کے پاس آئے اور صورت حال سے آپ کو واقف کرایا۔ آپ نے حکم دیا کہ تمام قیدی اور سارے مال و اسباب واپس کر دیےجائیں۔
