غزوۂ قرقرۃ الکدر
شوال2ھ
غزوۃ بدر سے واپس آنے کے بعد آپ کو یہ خبر ملی کہ سلیم اور غطفان آپ کے خلاف مجتمع ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد آپ دو سو آدمیوں کو لے کر ان کی طرف روانہ ہوئے۔ آپ چلتے ہوئے اس مقام پر پہنچے جس کو چشمہ کدر کہا جاتا ہے۔ ان لوگوں کا مقصد کھلی لڑائی نہ تھا بلکہ چھاپہ مارنا تھا۔ چنانچہ جب ان کو معلوم ہوا کہ پیغمبر اسلام ان کے اقدام سے باخبر ہو چکے ہیں اور اپنے آدمیوں کے ساتھ ان کی طرف بڑھ رہے ہیں تووہ واپس لوٹ گئے۔ آپ نے چشمہ کدر پر تین روز قیام فرمایا اور اس کے بعد بلامقابلہ مدینہ لوٹ آئے۔
