سریہ محمد بن مسلمہ انصاری
محرم الحرام6ھ
10محرم الحرام6ھ کو رسول اللہ نے تیس سواروں کو محمد بن مسلمہ بن مسلمہ انصاری کی سربراہی میں قرطاء کی جانب روانہ کیا۔ مخالفین سے مدبھیڑ ہوئی، اور اس میں مسلمان فتح یاب ہوئے۔
اس سریہ میں مسلمانوں نے بنی حنیفہ کے سردار ثمامہ بن اُثال کو گرفتار کرکے رسول اللہ کی خدمت میں پیش کیا۔ آپ نے انہیں مسجد کے ستون سے باندھنے کا حکم دیا۔ اس حکم میں یہ مصلحت تھی کہ ثمامہ مسلمانوں کے طریق عبادت اور خدا کے آگے تضرع اور سپردگی کی کیفیت کا مشاہدہ کریں۔ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ رسول اللہ جب ان کے پاس سے گزرتے تو سوال کرتے کہ اے ثمامہ، میری نسبت تمہارا کیا گمان ہے‘‘۔ وہ جواب دیتے:اگر آپ احسان فرمائیں تو یہ ایک شکر گزار پر احسان ہوگا۔ مسافت طے کرکے ذی قرد پہنچے۔ آپ اپنے روانہ ہونے سے پہلے چند سوار روانہ فرما چکے تھے۔ ان لوگوں نے پہلے پہنچ کر دشمنوں کا مقابلہ کیا۔ دو آدمی دشمنوں کے مارے گئے اور مسلمانوں میں ایک شہید ہوئے۔
