بیماری کی ابتداء

صفر کے آخری عشرے میںایک مرتبہ آپ رات کو اٹھے اور اپنے خادم کو جگایا اور کہا کہ مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ اہل بقیع کے لیے استغفار کروں۔ وہاں سے واپس آنے کے بعد طبیعت ناساز ہوگئی اورسر میں درد اور بخار کی شکایت پیدا ہوگئی۔ جب مرض کی شدت اور بڑھی تو ارشاد فرمایا کہ میرے سر پر سات مشکیں پانی کی ڈالو۔ چنانچہ حسب حکم آپ کے سر پر پانی کی مشکیں ڈالی گئیں۔اس سے جب آپ کوکچھ سکون ہوا تو آپ حضرت علی کے سہارے مسجد میں تشریف لائے اور نماز پڑھائی۔ یہ ظہر کی نماز تھی۔ بعدازاں آپ نے صحابہ کو خطاب کیا۔ یہ آپ کا آخری خطاب تھا۔

 اس خطاب میں دیگر باتوں کے علاوہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ لعنت ہو اللہ کی یہود اور نصاریٰ پر جنہوں نے اپنے پیغمبروں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔ اس سے مقصود اپنی امت کو تنبیہ کرنا تھا کہ وہ آپ کی قبر کو سجدہ گاہ نہ بنائے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion