غزوۃ نَجران
ربیع الثانی3ھ
ربیع الثانی3 میں مدینہ میں آپ کو یہ خبر ملی کہ نَجران نامی مقام پر بنی سلیم مسلمانوں کے خلاف کارروائی کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ خبر پانے کے بعد آپ تین سو صحابہ کے ساتھ نَجران کی طرف روانہ ہوئے۔ اور مدینہ میں عبداللہ بن ام مکتوم کو اپنا نائب مقرر فرمایا۔ ان لوگوں نے جب آپ کے آنے کی خبر سنی تو اپنا ارادہ ترک کرکے منتشر ہوگئے۔ آپ نے تقریباً دس دن نَجران کے علاقہ میں قیام فرمایا اور اس کے بعد مدینہ واپس آگئے۔
Book :
