غزوۂ دومۃ الجندل
ربیع الاول5ھ
ماہ ربیع الاول میں آپ کو یہ خبر ملی کہ دومۃ الجندل کے لوگ مدینہ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ایک ہزار صحابہ کے ساتھ دومۃ الجندل کی طرف روانہ ہوئے۔ وہ لوگ خبر سنتے ہی منتشر ہوگئے، اور آپ بلاجدال وقتال واپس ہوئے۔ اس طرح کی تمام مہموں کا مقصد یہی تھا۔ یہ مہمیں حقیقۃً جنگ کے لیے نہیں ہوتی تھیں بلکہ فریق مخالف کو مرعوب کرنے کے لیے ہوتی تھیں تاکہ وہ بے حوصلہ ہو کر واپس چلے جائیں اور جنگ کی نوبت ہی نہ آئے۔
Book :
