سریہ اسامہ بن زید
26صفر11ھ
26صفر11ھ کو آپ نے رومیوں سے مقابلہ کے لیے لشکر کی تیاری کا حکم دیا۔ یہ آخری سریہ تھا۔آپ نے اسامہ بن زید کو اس کا امیر مقرر کیا۔ اور اس لشکر میں بڑے جلیل القدر صحابہ کوشرکت کا حکم دیا۔ نیز خود اپنے ہاتھوں سے نشان بناکر اسامہ کو دیا۔ حضرت اسامہ نے فوج کو مقام جرف میں جمع کیا۔ لیکن یہاں سے آگے روانگی سے قبل ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی۔ وفات کی خبر سن کر وہ لوگ واپس آگئے۔
حضرت ابو بکر صدیق جب خلیفہ ہوئے تو سب سے پہلے کام یہی کیا کہ باوجود مخالفت کے جیش اسلامہ کو روانہ کیا اور جُرف تک خود اسے چھوڑنے گئے۔
