مقبول دعا

حقیقی دعا آدمی کی پوری هستی سے نکلتی هے، نه که محض زبانی الفاظ سے۔ یه ایك حقیقت هے که خدا سے مانگنے والا کبھی محروم نهیں هوتا۔ مگر مانگناصرف کچھ لفظوں کو دهرانے کا نام نهیں ۔ مانگنا وهی مانگنا هے جس میں آدمی کی پوری هستی شامل هوگئی هو۔ ایك شخص زبان سے کهه رها هو :خدایا! مجھے اپنا بنالے، مگر عملاً وه اپنی ذات کا بنا رهے، تو یه اِس بات کا ثبوت هے که اس نے مانگا هی نهیں، اس کو جو چیز ملی هوئی هے، وهی دراصل اس نے خدا سے مانگی تھی، خواه زبان سے اس نے جو لفظ بھی ادا کئے هوں۔

ایك بچه اپنی ماں سے روٹی مانگے تو یه ممکن نهیں که ماں اس کے هاتھ میں انگاره رکھ دے۔ خدا اپنے بندوں پر تمام مهربانوں سے زیاده مهربان هے۔ یه ممکن نهیں که آپ خدا سے خشیت مانگیں اور وه آپ کو قساوت دے دے، آپ خدا کی یاد مانگیں اوروه آپ کو خدا فراموشی میں مبتلا کردے، آپ آخرت کی تڑپ مانگیں اور خداآپ کو دنیا کی محبت میں ڈال دے، آپ کیفیت سے بھری هوئی دین داری مانگیں اور خداآپ کو بے روح دین داری میں پڑا رهنے دے۔ آپ حق پرستی مانگیں اور خدا آپ کو گم راهی کے اندھیروں میں بھٹکتا چھوڑ دے۔

آپ کی زندگی میں آپ کی مطلوب چیز کا نه هونا، اِس بات کا ثبوت هے که آپ نے ابھی تك اس کو مانگا هی نهیں۔ اگر آپ کو دودھ خریدنا هو اور آپ چھلنی لے کر بازار جائیں تو پیسے خرچ کرنے کے بعد بھی آپ خالی هاتھ واپس آئیں گے۔ اسی طرح اگر آپ زبان سے دعا کے کلمات دهرارهے هوں، مگر آپ کی اصل هستی کسی دوسری چیز کی طرف متوجه هو تو یه کهنا صحیح هوگا که نه آپ نے مانگا تھا اور نه آپ کو ملا، جو مانگے وه کبھی پائے بغیر نهیں رهتا۔ یه مالك کائنات کی غیرت کے خلاف هے که وه کسی بندے کو اِس حال میں رهنے دے که قیامت میں جب خدا سے اس کا سامنا هو تو وه اپنے رب کو حسرت کی نظر سے دیکھے۔ وه کهے که خدایا، میں نے تجھ سے ایك چیز مانگی تھی مگر تونے مجھے وه چیز نه دی۔ بخدا ،یه ناممکن هے، یه ناممکن هے، یه ناممکن هے۔ کائنات کا مالك تو هر صبح وشام اپنے تمام خزانوں کے ساتھ آپ کے قریب آکر آواز دیتا هے— ’’کون هے جو مجھ سے مانگے، تاکه میں اسے دوں‘‘ مگر جنھیں لینا هے وه اس سے غافل بنے هوئے هوں تو اس میں دینے والے کا کیا قصور۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom