اسم اعظم ایك زنده تجربه

اسمِ اعظم کے ساتھ دعا کرنا، خدا کی توفیق سے هوتا هے۔ یه توفیق صرف اُس انسان کو ملتی هے جو اسمِ اعظم کی دعا سے پهلے اسمِ اعظم کی کیفیات میں جی رهاهو۔ اسمِ اعظم کے ساتھ دعا کا معامله کوئی پُراسرار معامله نهیں۔ وه دراصل ’الإناء یترشّح بما فیه‘ کا معامله هے، یعنی ایك انسان جو حق کا متلاشی تھا، پھر اُس کو خدا کی صورت میں حق مل گیا اور اُس کا وه حال هوا جس کی تصویر قرآن میں اِس طرح بیان کی گئی هے: أوَ مَن کان میتًا فأحییناه، وجعلنا له نوراً یمشی به فی النّاس(6:123)۔ یعنی وه شخص جو مُرده تھا، پھر هم نے اُس کو زندگی دی اور هم نے اُس کو ایك روشنی دی که اُس کے ساتھ وه لوگوں میں چلتا هے ۔

ایسے انسان کا حال یه هوتا هے که وه ذکرِ کثیر (الاحزاب،33:41) میں جینے لگتاهے، یعنی هر وقت خدا کو یاد کرنا، هر وقت خدا کے بارے میں سوچنا، هر لمحه خدا کی تجلّیات کا تجربه کرنا۔ ایسا انسان گویا که اسمِ اعظم کے ساتھ دعا کرنے کے لیے ایك تیار ذهن (prepared mind) هوتا هے۔ جب بھی کوئی خاص موقع اُس کی زندگی میں پیش آتا هے تو اُس کے اندر چھپے هوئے ربّانی جذبات ایك طوفان بن کر اُبل پڑتے هیں۔ اُس وقت وه مخصوص قسم کے الهامی الفاظ میں خدا کو پکارنے لگتا هے۔ ایك تیار ذهن سے نکلنے والی اِسی قسم کی الهامی دعا کا نام اسمِ اعظم کے ساتھ خدا کو پکارنا هے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom