دعا اور سپر دعا
دعا، یا خدا کو پکارنے کی دو قسمیں هیں۔ ایك هے ساده طورپر کچھ متعین الفاظ بول کر خدا سے مانگنا۔ دوسری دعا وه هے جس کو سپر دعا کهاجاسکتا هے۔ یه دعا کی وه قسم هے جس کو پکارنے والا ایسے الفاظ اور ایسے انداز میں پکارتا هے که وه خود خدا کے لیے ، بلا تشبیهه، اُسی طرح ایك ذاتی مسئله بن جاتا هے، جس طرح وه دعا کرنے والے کے لیے ایك ذاتی مسئله تھا۔ پهلی دعا اگر روایتی دعا (traditional dua) هے تو دوسری دعا تخلیقی دعا (creative dua) هے۔ انگریزی میں پهلی قسم کی دعا کو رِکویسٹ(request)کرنا کهاجاتا هے اور دوسری قسم کی دعا کو اِنووك (invoke) کرنا، جیسے که کها جائے :
The Almighty God was invoked by his call.
دعا اور اسم اعظم کی دعا میں یهی فرق هے۔ دعا عام قسم کی ایك دعا هے، اور اسمِ اعظم کی دعا گویا که ایك سپر دعا ۔ اس معاملے کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے هم ایك واقعه پیش کرتے هیں۔