ایک مثال
کسی ماں کا بچه اپنی ماں سے دور هو تو اُس کی ماں ایسا نهیں کرے گی که وه مٹی یا پتھر کے ذریعے اپنے بچے کی مورتی بنائے اور اُس پر صبح وشام پھول چڑھائے، یا وه اپنے بچے کے مختلف پهلوؤں کے اعتبار سے اُس کی کئی مورتیاں بنائے اور اِن مورتیوں کے آگے وه مختلف رسمیں ادا کرے۔ اگر کوئی ماں ایسا کرے تو اِس طرح اُس کو اُس کے جذبات کی تسکین نهیں ملے گی۔ اپنے بچے کے ساتھ اس کا کوئی تعلق قائم نهیں هوگا۔ اگر کوئی ماںایسا کرے تو اُس کے لیے اپنے بچے سے تعلق محض ایک ظاهرداری کی رسم بن جائے گی۔ اِس طرح کی ظاهردارانه رسوم کسی بھی درجے میں ماں اور بچے کے درمیان لطیف تعلق کا بدل نهیں بن سکتیں۔ یهی وجه هے که کبھی کسی ماں نے ایسا نهیں کیا۔ماں اپنے دور کے بیٹے سے همیشه تصوراتی تعلق قائم کرتی هے ، وه اس کی مورتی بنا کر اس کے ذریعے اپنے بچے سے تعلق قائم کرنے کی کوشش نهیں کرتی۔
اِس مثال سے سمجھا جاسکتا هے که خدا کے نام پر خدا کے بُت بنانا کتنا زیاده بے اصل بات هے ۔ یهی وجه هے که هم یه دیکھتے هیں که جو لوگ خدا کے نام پر بتوں کی پوجا کرتے هیں، یا جولوگ خدا کے نام پر قبروں اور درگاهوں کے آگے جھکتے هیں اور پھول اور چادر چڑھاتے هیں، وه خدا کے ساتھ حقیقی تعلق سے بالکل محروم هوتے هیں، وه همیشه کچھ ظاهری رسوم میں جیتے رهتے هیں، خدا کے ساتھ تعلق کی لطیف حقیقت سے وه کبھی آشنا نهیں هوتے۔ خدا اُن کے لیے محض ایک بے روح لفظ هوتا هے، اِس سے زیاده اور کچھ نهیں۔