توحيد كا مفهوم
توحيد كيا هے۔توحيد كا مطلب يه هے كه خدا كو ايك مانا جائے۔ يه يقين كيا جائے كه تمام طاقتيں اور هر قسم كے اختيارات صرف ايك خدا كو حاصل هيں۔ وهي تنها عبادت كا مستحق هے۔ عبادت كي قسم كا كوئي بھي فعل خدا كے سوا كسي اور كے لئے جائز نهيں۔ خدا هي انسان كي مراديں اور حاجتيں پوري كرتا هے۔ خدا هي كائنات كا نظام چلا رها هے۔ برتري صرف ايك خدا كا حق هے، كسي اور كو اس دنيا ميں حقيقي برتري حاصل نهيں۔ ايسا هر عقيده باطل هے جس ميں ان تمام پهلوؤں ميں خدا كے سوا كسي اور كو شريك كيا جائے۔
قرآن ميں توحيد كے عقيده كو ايك آيت ميں اس طرح بيان كياگيا هے— الله، اس كے سوا كوئي معبود نهيں۔ وه زنده هے، سب كا تھامنے والا۔ اس كو نه اونگھ آتي هے اور نه نيند۔ اسي كا هي جو كچھ آسمانوں اور زمين ميں هے۔ كون هے جو اس كے پاس اس كي اجازت كےبغير سفارش كرے۔ وه جانتاهے جوكچھ ان كے آگے هے اور جو كچھ ان كے پيچھے هے۔ اور وه اس كے علم ميں سے كسي چيز كا احاطه نهيں كرسكتے، مگر جو وه چاهے۔ اس كي حكومت آسمانوں اور زمين پر چھائي هوئي هے۔ وه تھكتا نهيں ان كے تھامنے سے اور وهي هے بلند مرتبه والا اوربڑا (3:255)۔
خدا كي پرستش كرنا، اپنے خالق ومالك كي پرستش كرنا هے جو واقعي طورپر انسان كي پرستش كا حق دار هے۔ اس كے برعكس كوئي آدمي جب غير خدا كے آگے سر جھكاتا هے تو وه اپنے جيسي ايك مخلوق كے آگے سرجھكا تا هےجو اس كا حق دار نهيں كه اس كے آگے سر جھكايا جائے۔ خدا كي پرستش انسان كو عظمت عطا كرتي هے اور غيرخدا كي پرستش اس كو توهمات ميں مبتلا كرديتي هے۔خدا كي پرستش سے معرفت حق كے دروازے كھلتے هيں، اس كے برعكس آدمي جب غير خدا كي پرستش كرتا هے تو وه حق كي معرفت كے دروازوں كو اپنے اوپر بند كرليتا هے۔
توحيد صرف ايك هے ، مگر شرك كي هزاروں قسميں هيں۔ موحد انسان كا مركز توجه اور مركز عبوديت صرف ايك خدا هوتا هے۔وه هر حال ميں اور اپني پوري زندگي ميں اسي ايك خدا كواپنا سب كچھ بنائے هوئے رهتا هے۔ مگر مشرك انسان كا كوئي ايك مركزي نقطه نهيں هوتا۔ يهي وجه هے كه شرك كي بے شمارقسميں بن جاتي هيں — ستاره پرستي، زمين پرستي، بت پرستي، ارباب پرستي، قبر پرستي سے لے كر نفس پرستي،دولت پرستي، اقتدار پرستي، مفاد پرستي، اولاد پرستي، وغيره۔
يه تمام چيزيں درجه بدرجه غير الله كي پرستش ميں شامل هيں۔ اور قرآن ميں ان كي كھلي مذمت كي گئي هے۔ موحد انسان وه هے جو هر قسم كي برتر حيثيت صرف ايك خدا كو دے۔ اسي سے اپني مراد مانگے۔ اسي كے سامنے مراسم پرستش بجا لائے، اسي پر سب سے زياده بھروسه كرے، اسي كو هر اعتبار سے برتر حيثيت دے۔
پرستش كسي سے تعلق كے اظهار كا آخري درجه هے۔ يهي وجه هے كه پرستش كي تمام صورتيں صرف ايك خدا كا حق هيں۔ پرستش كي نوعيت كي كوئي چيز كسي غيرخدا كے ليے جائز نهيں۔