پيغمبروں كا مشن
پچھلے زمانوں ميں خدا كي طرف سے جتنے پيغمبر آئے وه سب اسي لئے آئے كه وه انسان كو شرك سے ڈرائيں اور انھيں توحيد كي تعليم ديں، تاكه انسان اس كے مطابق، اپني زندگي كي اصلاح كرے اور دنيا اور آخرت كي سعادت حاصل كرسكے۔ مگر انسانيت كي لمبي تاريخ ميں تقريباً هر پيغمبر كے ساتھ ايسا هوا كه لوگوں كي زياده تعداد نے ان كي بات كو ماننے سے انكار كرديا۔ خاص طورپر سماج كے بڑے لوگ كبھي پيغمبر كو ماننے يا ان كا ساتھ دينے پرراضي نهيں هوئے۔ اس تاريخي واقعه كو قرآن ميں اس طرح بتايا گيا هے — افسوس هے بندوں كے اوپر، جو رسول بھي ان كے پاس آيا وه اس كا مذاق هي اڑا تے رهے (يس30)۔
خدا كےپيغمبروں كو نظرانداز كرنے كا يه معامله اس حد تك بڑھا كه پچھلے دور ميں آنے والے پيغمبر وں كوانساني تاريخ كے ريكارڈ سے حذف كردياگيا۔ يهي وجه هے كه هم ماضي كي مدون تاريخ ميں بادشاهوں كي داستانيں توپڑھتے هيں مگر پيغمبروں كا تذكره مدون تاريخ ميں سرے سے موجود هي نهيں۔
اس معامله ميں صرف پيغمبر اسلام صلي الله عليه وسلم كا واحد استثناء هے۔ آپ كو الله تعالي كي خصوصي مدد حاصل هوئي۔ چنانچه آپ نے پهلي بار ردّ شرك اور اثبات توحيد كي تحريك كو ايك ايسي زنده تحريك بنايا جس نے اس تحريك كو فكري مرحله سے اٹھا كر عملي انقلاب كے مرحله تك پهنچا ديا اور اس كي ايك مستقل تاريخ بنادي۔