ہٹلر کا عروج کس طرح ہوا

جدید اقتصادی تاریخ کے بارے میں آپ کوئی کتاب پڑھیں تو آپ کو اس میں ایک اصطلاح عظیم بحران (great depression) کی ملے گی ۔ اس سے مراد وہ غیر معمولی کساد بازاری ہے جو یورپ اور امریکہ میں 1929میں شروع ہوئی۔ اور1939 تک جاری رہی۔ اس زمانہ میں مخصوص اسباب کے تحت صنعتی پیدا وار گوداموں میں ڈھیر ہو گئی اور بازار میں ان کے خریدار بہت کم ہو گئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کارخانے بند ہو گئے ۔ اقتصادی سر گرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔ تقریباً25 فیصد صنعتی کارکن بالکل بے روز گار ہو گئے۔ جرمنی میں بے روز گار آدمیوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی۔ مغربی دنیا کی نصف تجارت برباد ہو کر رہ گئی۔

یہ بحران ابتدائی طور پر اگرچہ اقتصادی تھا، مگر اس کے نہایت اہم سیاسی نتائج برآمد ہوئے۔ انتہا پسند عناصر زیادہ طاقت ور ہو گئے اور اعتدال پسند لوگوں کی ساکھ بہت گھٹ گئی:

The Depression had important consequences in the political sphere. strengthening extremist forces and lowering the prestige of Liberal democracy (IV/6960)

کسی سماج میں بظاہر سب سے زیادہ طاقت ور ادارہ حکومت کا ہوتا ہے ، اس لیے عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی بڑی مصیبت پڑتی ہے تو لوگ اس کو حکمرانوں کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں عمومی طور پر وقت کے حکمرانوں کے خلاف فضا پید اہو جاتی ہے۔ اس نفسیات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے کہ جو شخص مصائب کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے اور اس کے خلاف پر جوش تقریریں کرے، وہ لوگوں کو اپنا سچا ہمدرد دکھائی د یتا ہے۔ اس کے برعکس، جو شخص مجموعی حالات کی روشنی میں مسائل کا تجزیہ کرے وہ لوگوں کی نظرمیں   ’’ظالم حکومت‘‘ کا ایجنٹ بن جاتا ہے ۔ ایسے شخص کے متعلق لوگوں کا گمان یہ ہو جاتا ہے کہ وہ عوام کو عمل کے اصل نشانہ سے ہٹا دینا چاہتا ہے۔

زمانۂ بحران (1929-39) میں جرمنی کے یہی حالات تھے جس کو ہٹلر نے استعمال کیا۔ اس نے تمام مصیبتوں کا ذمہ دار حکومت وقت کو قرار دے کر اس کے خلاف آتشیں تقریریں شروع کر دیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑے ہی دنوں میں وہ جرمنی کا سب سے مقبول لیڈر بن گیا۔ ایک مورخ کے الفاظ میں 1929 کے بعد پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے ہٹلر کو عوامی تائید ملی ۔ اور اس کی پارٹی جرمنی کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی:

Economic depression after 1929 brought mass support, making (1932) Nazis largest party in Reionstag. Hitler was appointed Chancellor (Jan. 1933). established dictatorship in Germany.

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion