ترتیب حج

1۔ گھر سے روانگی۔

2۔ حدود میقات پر پہنچ کر احرام باندھنا۔

3۔ غسل یا وضو کرکے شہر مکہ میں داخل ہونا۔

4۔  مسجد حرام میں داخل ہونا اور خانہ کعبہ کا طواف مقرر طریقے پر کرنا۔

5۔ طواف کے بعد صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا۔

6۔ 8ذی الحجہ کو طواف قدوم کرکے منیٰ  کے لیے روانگی۔

7۔9ذی الحجہ کو عرفات میں جانا اور ظہر و عصر کی نماز ملاکر پڑھنا۔

8۔ 9ذی الحجہ کی شب کو مزدلفہ پہنچ کر مغرب و عشاء کی نماز اکٹھا پڑھنا، رات کو وہاں قیام کرنا۔

9۔ 10ذی الحجہ کو مزدلفہ سے چل کر منیٰ میں آنا، جمرہ عقبہ پر کنکریاں مارنا۔

10۔  قربانی کرنا اور سر کے بال منڈانا۔

11۔ 10ذی الحجہ کو سر منڈانے کے بعد مکہ جاکر طواف زیارت کرنا اور پھر منیٰ واپس آنا، اور اگر 8 ذی الحجہ کو سعی نہ کی ہو تو صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا۔

12۔ 12  ذی الحجہ کو منیٰ میں قیام۔ تینوں جمرات پر با الترتیب کنکریاں مارنا۔

13۔ اب آپ حاجی ہو گئے۔ 12 ذی الحجہ کو مکہ واپس جاکر طواف کیجئے اور آب زمزم پی کر خدا کا شکر ادا کیجئے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom