مقامات حج

مکہ :       عرب کا مشہور شہر جہاں حضرت ابراہیم نے بیت اللہ کی تعمیر کی تھی۔

مدینہ:     اس کا قدیم نام یثرب تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہجرت کرکے یہاں آئے تو اس کا نام مدینہ پڑ گیا۔

بدر:      وہ مقام جہاں مخالفین اسلام کے ساتھ پہلی جنگ پیش آئی۔

شمیسیہ:    وہ مقام جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے اصحاب سے بیعت رضوان لی تھی۔

یلَم لَم:     ہندوستان، پاکستان، یمن وغیرہ کی طرف سے آنے والے حاجیوں کی میقات۔

جُحفہ:      رابغ کے جنوب مشرق میں 17 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔یہ مصر، شام،یورپ وغیرہ کی طرف سے آنے والے حاجیوں کی میقات ہے۔

ذاتِ عرق: یہ عراق کی طرف سے آنے والے حاجیوں کی میقات ہے۔

قرن المنازل:       ایک پہاڑی۔ یہ نجد والوں کی میقات ہے۔

ذوالحلیفہ:   موجودہ نام ابیار علی۔ یہ مدینہ کی طرف سے آنے والوں کی میقات ہے۔

حراء:      مکہ کے قریب ایک غار جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پرپہلی وحی اتری تھی۔

اُحد:      مدینہ کے قریب ایک پہاڑ کا نام جہاں مشہور غزوۂ احد پیش آیا تھا۔

صفاء:     بیت اللہ کے قریب کی ایک پہاڑی جہاں سے حاجی لوگ سعی شروع کرتے ہیں۔

مروہ:     ایک پہاڑی چٹان جہاں سعی ختم کی جاتی ہے۔

جبل نور:   مکہ کے قریب ایک پہاڑ جس کے اوپر غارِ حراء واقع ہے۔

جبل ثور:   ایک پہاڑ جس کے غار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہجرت کے موقع پر تین رات قیام کیا۔

جبل رحمت:        میدانِ عرفات کی پہاڑی جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حجۃ الوداع کا خطبہ دیا تھا۔

جبل تکبیر: منیٰ میں واقع ایک پہاڑ کا نام ہے۔

جبل قزح: مزدلفہ میں واقع ایک پہاڑ کا نام ہے۔

جنت المعلیٰ: مکہ کا قبرستان، جس میں حضرت خدیجہؓ، وغیر ہ کی قبریں ہیں۔

جنت البقیع: مدینہ کا بڑا قبرستان۔

مسجد قبا:   مدینہ کے قریب ایک مسجد جو اسلام میں سب سے پہلے بنائی گئی۔

مسجد قبلتین:       وادی عقیق کے قریب کی ایک مسجد جس میں تحویل قبلہ کا حکم نازل ہوا۔

مسجد خیف: منیٰ میں واقع ایک مسجد۔ یہاں حاجی 8ذی الحجہ کو قیام کرتے ہیں۔

مسجدنمرہ:  عرفات کے کنارے ایک مسجد جہاں 9ذی الحجہ کو ظہر و عصر کی نماز جمع کرکے پڑھی جاتی ہے۔

مساجدالخمسہ:        مدینہ کی پانچ مسجدیں۔ کہا جاتا ہے کہ غزوۂ احزاب کے موقع پر یہیں خندق کھودی گئی تھی۔

مزدلفہ:    عرفات اور منیٰ کے درمیان ایک میدان جومنیٰ سے بجانب مشرق دو میل کے فاصلہ پرہے۔

مشعر الحرام:        مزدلفہ میں ایک مقام جہاں وقوف کیا جاتا ہے۔

وادیٔ محسّر: مزدلفہ سے ملا ہوا ایک میدان جہاں پر خدا نے اصحاب فیل پر عذاب نازل کر کے ان کو ہلاک کر دیاتھا۔

بئر عثمان:  مدینہ کے قریب ایک قدیم کنواں ہے جو حضر ت عثمان کی طرف منسوب ہے۔

منیٰ:      ایک مقام کا نا م جو مکہ سے تین میل کے فاصلہ پر ہے۔ یہیں جمرات پر رمی کی جاتی ہے۔

عرفات:   ایک بڑا میدان جہاں حاجی 9 ذی الحجہ کو قیام کرتے ہیں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom