ممنوعات حج
احرام باندھنے کے بعد حاجی پر یہ چیزیں حرام ہو جاتی ہیں:
1۔لڑائی جھگڑا کرنا۔
2۔جھوٹ بولنا۔
3۔ غیبت اور برائی کرنا۔
4۔ کسی کے اوپر تہمت لگانا۔
5۔ گالی دینا، فحش باتیں کرنا، وغیرہ۔
نوٹ : یہ چیزیں ہر حال میں حرام ہیں مگر حج کے دوران ان کی شناعت (severity) بہت بڑھ جاتی ہے۔
6۔ خشکی کے جانوروں کا شکار کرنا، یا دوسروں کو شکار کی ترغیب دینا۔
7۔بدن کے کسی حصے کا بال منڈانا، ناخن اور مونچھیں وغیرہ کتروانا۔
8۔موزے پہننا، ایسے جوتے پہننا جن سے پاؤں کی درمیانی ہڈی چھپ جائے۔
9۔عمامہ باندھنا یا ٹوپی پہننا۔
10۔سلے ہوئے کپڑے پہننا۔ درخت کی ڈالی توڑنا۔
11۔خوشبو لگانا، تیل لگانا یا سونگھنا۔
12۔ بیوی سے ہم بستر ہونا یا لطف و محبت کی باتیں کرنا۔