نتيجه خيز عمل
میرے تجربے کے مطابق، صرف وہی کوششیں درست ہیں جو نتیجہ خیز ہوں۔ بائبل میں کہاگیا ہےكه — تم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا:
You have sown much, and bring in little (Haggai 1:6)
اِس سے یہ حقیقت معلوم ہوتی ہے کہ لوگ عام طورپر بہت زیادہ کام کرتے ہیں، لیکن وہ صرف اس کا تھوڑا نتیجہ حاصل کرپاتے ہیں۔ ایسا اِس لیے ہوتا ہے کہ لوگ، عام طورپر، اپنے عمل کے نتیجے کو سامنے نہیں رکھتے۔ میں آپ تمام لوگوں سے کہوں گا کہ ہمیشہ اپنے عمل کے نتیجے کو سامنے رکھ کر کام کریں اور صرف وہی کام کریں جس کے بارے میں آپ کو معلوم ہو کہ وہ نتیجہ خیز کام ہے۔