ہندستان میں دعوت الی اللہ

ايك حدیث ِ رسول میں ہم کو یہ پیشین گوئی ملتی ہے کہ بعد کے زمانے میں دعوت الی اللہ کا کام کرنے کے لیے ہندستان میں ایک مخصوص گروہ (عصابۃ) اٹھے گا(النسائي، حديث نمبر3175) ۔ یہ مخصوص دعوتی گروہ انڈیا میں بھی دعوت الی اللہ کا کام اُسی طرح کرے گا جس طرح وہ عالمی سطح پر دعوت الی اللہ کے کام کو انجام دے گا اور لوگوں کو جنت کا راستہ دکھائے گا۔

بظاهر ايسا محسوس هوتا هے كه خدا کی طرف سے اِس بات کا فیصلہ ہوچکا ہے کہ ہندستان میں دعوت الی اللہ کا کام اس طرح منظم ہو کہ اُس کے ذریعے لوگ خدا کی ابدی رحمت کے سایے میں آسکیں۔ مذکورہ حدیث میں بتایا گیاہے کہ ہندستان میں اٹھنے والا یہ دعوتی گروہ عذاب جہنم سے محفوظ رہے گا (أحرزهما اللہ من النار)، جنت کے دروازے ان کے لیے کھول دیے جائیں گے اور یہ لوگ خدا کی ابدی جنت میں جگہ پائیں گے۔اس لیے آپ کو اس دعوتی کام میں پورے یقین کے ساتھ بھر پور طورپر شامل ہوجانا ہے۔

ہر عورت اور مرد کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اس دعوتی گروہ کا ناقابلِ تقسیم حصہ بنائے۔ اگر آپ نے اپنی دعوتی ذمے داریوں کو پورا کیا تو خداآپ کو ضرور اُس دعوتی گروہ میں شامل فرمائے گا جس کے لیے اس کی طرف سے پيغمبراسلام صلي الله عليه وسلم كے ذريعے پیشگی طورپر بشارت دے دی گئی ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom