دعوت الی اللہ کا کام

موجودہ زمانہ دعوت الی اللہ کے کام کے لیے انتہائی حد تک موافق زمانہ ہے۔ آج ہر جگہ مذہبی آزادی (religious freedom) کا ماحول ہے۔ کمیونکیشن کی سہولتیں اعلیٰ درجے میں حاصل ہیں۔ موثّر دعوتی لٹریچر چھپا ہوا موجود ہے۔ ایسی حالت میں کسی بھی شخص کے لیے کوئی عذر (excuse)  باقی نہیں رہا۔کوئی بھی عورت یا مرد یہ کہہ کر نہیں چھوٹ سکتا کہ وہ دعوت کا کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا، اِس لیے اُس نے دعوت کاکام نہیں کیا۔

آج دعوت کاکام کرنے کے لیے اِس کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ اپنے کاموںکوچھوڑ کر تمام ضروری علوم کا مطالعہ کریں اور پھر اپنے اندر اعلیٰ علمی استعداد پیدا كرنے كے بعد دعوت کا کام کریں۔ اب آپ کی طرف سے یہ کام کیا جاچکا ہے۔ آپ اپنی زندگی کے نقشے میں کوئی تبدیلی کیے بغیر دعوت کے کام کو اپنی زندگی کا جُز بنا سکتے ہیں اور دعوت کی ذمے داریوں کو بخوبی طورپر اداکرسکتے ہیں۔

سي پي ايس كے تحت مختلف زبانوں میں طاقت ور لٹریچر شائع کیا جاچکا ہے۔ آپ اِس لٹریچر کو حاصل کریں۔ اس کو ہر جگہ اپنے ساتھ رکھیں، اور جب بھی کسی شخص سے آپ کی ملاقات ہو، توآپ اس کو یہ کہہ کر پیش کردیں کہ — جناب، یہ آپ کے لیے ايك روحاني تحفه ہے:

Sir, this is a spiritual gift for you!

آپ اِس لٹریچرکو اپنے آفس میں، اپنی دکان میں، اور اپنے ادارے میں نمایاں مقام پر رکھ دیں۔ آنے والے لوگ خود ہی اس کو لے لیں گے اور شوق سے اس کا مطالعہ کریں گے۔ یہ زمانے کا تقاضا ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اِس تقاضے کو دعوت الی اللہ کے کام کے لیے بھر پور طور پر استعمال کریں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom