آخری بات

ہمارے مطالعہ نے اب ہمارے لیے حقیقت کے دروازے کھول دیے ہیں ۔ ہم نے اپنے سفر کا آغاز اس سوال سے کیا تھا کہ ’’ہم کیا ہیں اور یہ کائنات کیا ہے ‘‘اس کا جواب بہت سے لوگوں نے اپنے ذہن سے دینے کی کوشش کی ہے ، مگر ہم نے دیکھاکہ یہ جوابات حقیقت کی صحیح تشریح نہیں کرتے ۔ پھر ہمارے کانوں میں عرب سے نکلی ہوئی ایک آواز آئی۔ ہم نے اس پر غور کیا ، اس کو کائنات کے فریم میں رکھ کر دیکھا ، انسانی تاریخ میں اسے آزمایا اور فطرت کی گہرائیوں میں اتر کر اس کو پہچاننے کی کوشش کی ۔ ہم نے دیکھا کہ کائنات ، تاریخ اور انسانی نفسیات متفقہ طورپر اس کی تصدیق کر رہے ہیں ، ہمارا تمام علم اور ہمارے بہترین احساسات بالکل اس کی تائید میں ہیں ۔ جس حقیقت کی ہمیں تلاش تھی اس کو ہم نے پالیا ۔ اب ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم اس کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں ۔

(مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی اسٹوڈینٹس یونین کی طرف سے اسلامی تقریروں کا ایک ہفتہ منایا گیا جس کا عنوان تھا۔ سلسلۂ تقاریر اسلام Series of lecture on Islam  اس موقع پر راقم الحروف نے 6 ستمبر 1958 کو یونیورسٹی کے یونین ہال میں ایک تقریر کی جو بعد کو اردو میں ’’حقیقت کی تلاش‘‘ اور عربی میں ’’الفحص عن الحق‘‘ کے نام شائع ہوئی۔ یہ مقالہ اسی کا نظر ثانی کیا ہوا اڈیشن ہے)۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom