زلزلہ گویا چھوٹے پیمانے کی قیامت ہے- زلزلے کے وقت انسان یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ قدرت کے مقابلے میں بالکل بے بس ہے- یہ زلزلے اچانک آتے ہیں۔ یہ زلزلے گویا آئندہ آنے والے بڑے زلزلۂ قیامت کی پیشگی اطلاع ہیں۔ یہ زلزلے ہمیں بتاتے ہیں کہ زمین وآسمان کا مالک کس طرح موجودہ دنیا کو ایک دن توڑ ڈالےگا اور اس کے بعد ایک نیا عالم بنائے گا۔ زیر نظر کتاب انسان کے لیے اسی حقیقت کی یاد دہانی ہے۔