امّ المومنین حضرت عائشہ کا شمار تاریخِ اسلام کی نمایاں شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کی زندگی اس حقیقت کی روشن مثال ہے کہ علم اور دینی شعور میں بلند مقام حاصل کرنے کے مواقع مرد اور عورت دونوں کے لیے یکساں ہیں۔انھیں کم عمری ہی سے مسلسل نو برس تک رسول اللہ ﷺ کی رفاقت حاصل رہی۔ ان کی دینی معرفت اتنی گہری تھی کہ اصحابِ رسول بھی ان سے دین کا علم سمجھنے کے لیے آتے تھے۔ زیرِ نظر کتابچے میں حضرت عائشہ کی شخصیت کے اسی علمی و ربانی پہلو کو پیش کیا گیا ہے۔
