ذريعه: الرساله اگست 2020، صفحه 8
قرآن میں خالق کائنات کو رب العالمین کہا گیا ہے(1:2)۔ راغب الاصفہانی(وفات 502ھ) نے رب کی تفسیر ان الفاظ میں کی ہے: ہو إنشاء الشیء حالا فحالا إلى حدّ التمام (المفردات فی غریب القرآن، صفحہ 336)۔ یعنی کسی چیز کی پرورش کرکے اس کو درجہ بدرجہ کمال تک پہنچانا۔ رب العالمین کی اس صفت کا اظہار مادی کائنات میں بھی ہواہے، اور انسانی تاریخ میں بھی۔ مادی کائنات میں ربوبیت کی مثال یہ ہے کہ انسان جب پیدا ہوتا ہے تو اس کی سب سے پہلی دریافت، شعوری طور پر تو نہیں ، مگر غیر شعوری طور پر یہ ہوتی ہے کہ کیسا عجیب ہے ،وہ خالق جس نے پوری دنیا کو میرے لیے کسٹم میڈ دنیا بنا دیا۔ رحم مادر اورخارجی دنیا کا پورا نظام عین وہی ہے، جو انسان کے لیے مطلوب تھا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انسان دنیا کے لیے بنا ہے، اور دنیا انسان کے لیے بنائی گئی ہے۔
انسانی تاریخ میں اللہ تعالی صفت ربوبیت کا اظہار مختلف اعتبار سے ہوتا ہے۔ اس کی ایک مثال قرآن کی یہ آیت ہے: قُلْ یَا عِبَادِیَ الَّذِینَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّہِ إِنَّ اللَّہَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِیعًا إِنَّہُ ہُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ (39:53)۔ یعنی کہو کہ اے میرے بندو، جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ بیشک اللہ تمام گنا ہوں کو معاف کردیتا ہے، وہ بڑا بخشنے والا، مہربان ہے۔قرآن کی اس آیت میں مایوسی سے بچنےکی تعلیم دی گئی ہے۔ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ تمھارے پچھلے لمحات ختم ہوگئے، مگر اگلا لمحہ ابھی باقی ہے۔ اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کو اویل کرو۔
اس معاملے میں انسان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ خدا کی حمد کرے، اور الحمد للہ کلچر کو اپنائے۔ حمد کی حقیقت شکر ہے۔جیسا کہ ایک حدیث رسول میں آیا ہے:الْحَمْدُ رَأْسُ الشُّکْرِ، مَا شَکَرَ اللہَ عَبْدٌ لَا یَحْمَدُہُ (شعب الایمان للبیہقی، حدیث نمبر 4085)۔ یعنی حمد شکر کی بنیاد ہے، اس بندے نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا، جو اس کی حمد نہ کرے۔
ذريعه: الرساله اگست 2020، صفحه 8
QURANIC VERSES1:239:53
Related Articles
Article
THE TIMES OF INDIA | March 24, 2024
The Quran, in chapter Al-Nahl (Bees), refers to God’s three special blessings for man in these words:
“He created man out of a [mere] drop of sperm: yet he shows himself to be…
Article
Soulveda | March 11, 2024
चार्ल्स रिक्टर एक अमेरिकी विज्ञानी थे। उनकी गिनती भूकंप के कुशल विशेषज्ञों में की जाती है। उन्होंने एक विशेष यंत्र का आविष्कार किया था, जो आज संसार भर में भूकंप की उत्पन्न की हुई शक्ति…
Article
The Sunday Guardian | December 31, 2023, p. 11
Right from a glass of water to political power, whatever we receive in this world is a gift from God. Everything is a direct blessing of the Almighty. Man receives…
Article
The Speaking Tree | 6th Feb. 2012
The Prophet of Islam said that one who is not grateful to man could not be grateful to God either. The acknowledgement of a good turn done by a human being must be through thanksgiving…
Article
Maulana Wahiduddin Khan | The Speaking Tree | May 14, 2017If we cannot create water, then why do we foolishly waste it, asks MAULANA WAHIDUDDIN KHANWater is a great boon for life.And the greater the boon, the greater…
Article
Maulana Wahiduddin Khan | The Times of India, New Delhi | November 28, 2013I was invited to deliver a lecture in Kashmir. The venue was an open place. In front of the stage, stretching before us, we could see the great…